خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان؛ بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک

کابل: (ملت+اے پی پی) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ افغان صوبے ننگرہار میں ٹرک سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگیا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والے افراد ٹرک میں قریبی گاؤں جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بم سےٹکرا گیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ دھماکا دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔ چند روز قبل افغان پارلیمنٹ کے قریب خود کش حملے اور قندھار میں دھماکوں کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور متحدہ عرب امارات کے سفیر سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔