خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان؛ کلیرنس آپریش کےدوران داعش اورطالبان کے64 جنگجوہلاک

کابل :(اے پی پی) افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریش کے دوران داعش اور طالبان کے 64 جنگجو ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیرزاد،کوٹ اور آچین کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کلیرنس آپریش کے دوران داعش کے 28 جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔بیان کے مطابق قندوز،ہرات،غزنی،میدان وردک،پکتیا اور دائی کنڈی صوبوں میں مختلف آپریشنوں کے دوران طالبان کے 36 جنگجو ہلاک،38 زخمی اور4 کو گرفتار کیا ہے۔بیان کے مطابق ان کاررائیوں کے دوران 5 اہلکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھوں دھو بیٹھے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔