خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان ، بم دھماکہ تین طالبان ہلاک ، متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں بم دھماکہ کے نتیجے میں تین طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ نامعلوم مسلح افراد کے ای گروپ نے پندرہ کان کن یرغمال بنا لئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے سربراہ جنرل قاسم جنگلباغ نے بتایا کہ صوبہ قندوز میں اہم قومی شاہراہ پر طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے ایک بریگیڈ کو اڑانے کی کوشش کی تاہم یہ مواد ٹارگٹڈ جگہ پر نصب کرنے سے قبل ہی پھٹ گیا جس کے نتیجے مین تین طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے دریں اثناء مقامی پولیس کے ایک عہدیدار محمد معروف سروری نے بتایا کہ شمالی صوبہ بغلان میں نامعلوم مسلح افرادکے ایک گروپ نے کان کنوں پر دھاوا بولتے ہوئے پندرہ افراد کو یرغمال بنا لیا جبکہ گیارہ غیر ملکی گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے ۔#/s#(جاوید)