خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان ، خود کش کار بم دھما کے میں 6افراد ہلاک،15 زخمی

کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبہ پروان میں خود کش کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔منگل کو افغان میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ دھماکا صبح ساڑھے نو بجے ہائی اسکول کے قریب کیا گیا۔صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اڑایا ۔ واقعے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔ ۔ مرنے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔افغان حکام نے دھماکے کے فوری بعد کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔