خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان ، رواں سال لڑائی کے دوران 30ہزار افراد ہلاک

کابل/واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)افغانستان میں رواں سال لڑائی کے دوران 30ہزار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں سال لڑائی کے دوران 30ہزار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تعداد عسکریت پسندوں کی ہے ۔دفاع اور وزارت داخلہ کے اہل کاروں کے مطابق ملک بھر میں افغان پولیس اور دفاعی افواج کی جانب سے انسداد بغاوت کی جاری کارروائیوں میں 18500 سے زائد ”دشمن” لڑاکے ہلاک جب کہ 12000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ وزارتِ دفاع کے معاون ترجمانمحمد ردمانیشنے بتایا کہ حکام نے سینکڑوں باغیوں کو پکڑ لیا ہے۔انھوں نے افغان قومی سلامتی اور دفاعی افواج کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں تفصیل بیان کرنے سے احتراز کیا۔ تاہم اِس بات کو تسلیم کیا کہگذشتہ برس کے مقابلے میں اِن کی تعداد میں 10 فی صد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔امریکی فوج کے مطابق 2015 میں، افغان قومی سلامتی اور دفاعی افواج کے تقریبا 20000 اہل کار زخمی ہوئے، جن میں سے 5000 کی ہلاکتیں واقع ہوئیں۔افغانستان کی تعمیرِ نو سے متعلق خصوصی انسپیکٹر جنرل نے، جو حکومتِ امریکہ کا ایک نگران ادارہ ہے، اکتوبر میں رپورٹ دی تھی کہ 2016 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 5500 سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ تقریبا 10000 زخمی ہوئے۔