خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان: آپریشن: 25 ہلاک، 24زخمی، 3 جنگجو گرفتار

کابل (ملت + آئی این پی) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں25شدت پسند ہلاک اور24زخمی ہوگئے جبکہ داعش کے 3جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ،ادھر افغان وزارت داخلہ نے کابل کی مسجد میں خودکش حملے کے معاملے پر مزید 2اعلی سیکورٹی عہدیداروں کو معطل کردیا۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیا ن میں کہاگیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں شدت پسند وں کے خلاف انسداددہشتگردی آپریشن کیے ہیں جن میں 12شدت پسند ہلاک اور 23زخمی ہوگئے ۔آپریشنز افغان ائیرفورس اور آرٹلری فورسز کی مدد سے کیے گئے ۔آپریشن صوبہ ننگرہار ،لغمان ،پکتیکا،غور،ہرات،قندوز،بدخشان اور ہلمند میں کیے گئے جس میں شدت پسندوں کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تبادکردیا گیا ۔دریں اثناء شاہین 209نیشنل آرمی کے پریس آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل آرمی نے ائیر فورس اور آرٹلری کی مدد سے قندھار ،زابل اور ارزگان میں آپریشن کیے ہیں جس میں 13شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ 9مختلف زمینی بارودی سرنگیں برآمد کرکے ناکارہ بنادی گئیں۔ادھر جلا ل آباد شہر میں سیکورٹی فورسز نے داعش کے 3جنگجوؤں کو گرفتارکرلیا۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تین جنگجوؤں کو ایک آپریشن کے دوران شہر کے چوتھے ضلع سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار دہشتگردسے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔وسری جانب افغان وزارت داخلہ نے کابل کی مسجد میں خودکش حملے کے معاملے پر مزید 2اعلی سیکورٹی عہدیداروں کو معطل کردیا۔