خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان: اغوا ہونے والی آسٹریلین امدادی رضا کار خاتون کی تلاش جاری

جلال آباد:(اے پی پی) افغانستان کے شہر جلال آباد میں اغوا ہونے والی آسٹریلین امدادی رضا کار خاتون کی تلاش جاری ہے ، سیکورٹی فورسز نے اغوا میں ملوث آٹھ مشکوک افراد گرفتار کر لیے ۔ اٹھائیس اپریل کو آسٹریلوی امدادی ورکر کیتھرین جین ولسن کو سیکورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا ۔ افغان حکام کے مطابق امدادی ورکر کے اغوا میں ملوث آٹھ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ کیتھرین جین ولسن کی بازیابی کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے جبکہ ننگرہار صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔