خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان بم پھٹنے سے11افراد ہلاک

کابل:(آئی این پی )افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان جاوید بشارت نے بتایا ہے کہ واقعہ بغلان کے ضلع بغلانِ جدید میں پیش آیا جہاں شہریوں کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔؂ ہلاک ہونے والوں میں5 بچے، 2خواتین اور4 مرد شامل ہیں۔ 3 دیگر بچے اس دھماکے میں زخمی بھی ہوئے۔ بغلان جدید کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک فوجی اڈے پر لڑائی بھی جاری ہے۔