خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان: طالبان نے45 مسافر وں کواغوا کرلیا ،16قتل

قندوز/کابل (آئی این پی ) افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے 45 مسافر وں کو اغوا کرلیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان مسافروں میں 16 افراد کو مار دیاگیا ۔ افغان میڈیاکے مطابق طالبان نے شہر قندوز میں مسافروں کی تین بسوں اور تین وینوں کو روکا،اس مقصد کیلئے انہوں نے راستے میں ایک پوسٹ بھی قائم کر رکھی تھی۔ ابتدا میں طالبان نے 230 مسافروں کو اغوا کیا جس میں سے بعد میں کئی مسافروں کو آزاد کردیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق 45 مسافر اب بھی طالبان کی قید میں ہیں جبکہ ان میں سے 16 مسافروں کو مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔