خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان فوج نہیں بھیج سکتے، بھارت کی امریکا سے معذرت

افغانستان فوج نہیں بھیج سکتے، بھارت کی امریکا سے معذرت

نئی دہلی(ملت آن لائن)بھارت نے امریکا پر واضح کیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب نرمالا ستھارامان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے دہشتگردی اور خاص طور پر پاکستان پر الزام تراشی پر زور دیا گیا جب کہ امریکی وزیر دفاع افغانستان میں بھارت کے کردار پر بات کرتے رہے۔

بھارتی وزیر دفاع نرمالا ستھارامان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران واضح کیا ہے کہ بھارت افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا تاہم جنگ سے متاثرہ ملک کی ترقی کے لئے کردار جاری رکھے گا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کے استحکام کے لئے بھارت کے کردار کے معترف ہیں، امریکا اور بھارت کے درمیان اربوں ڈالر کی تجارت ہورہی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ بھارت افغانستان میں امریکا کی مزید مدد کرے۔

جیمز میٹس نے ایسے موقع پر بھارت کا دورہ کیا کہ جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے بھارت کو بڑا کردار ادا کرنا چاہیے۔