خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں،جنرل جان نکلسن

افغانستان میں امریکی و نیٹو

افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج پوری طرح ناکام ہو چکی ہیں ،جنرل جان نکلسن

واشنگٹن(ملت آن لائن)امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کابل کو پہلے سے زیادہ غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے 16 سال سے یہاں موجود امریکہ اور نیٹو افواج کی ناکامی قرار دیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا ،امریکی ٹی وی سی بی ایس نے کابل سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہافغان دارالحکومت میں غیر ملکی شخصیات کو ایئر پورٹ تک لانے لے جانے کیلئے بھی فضائی راستہ اختیار کیا جاتا ہے اہم عمارات کے گرد دو دوتین تین دیواریں کھڑی کردی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے شہر کتنا غیر محفوظ ہو چکا ہے،رپورٹ میں افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں کو بے نقاب کیا گیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ 16سال میں کابل جیسے شہر کو بھی محفوظ نہیں بنایا جاسکا تو امریکہ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اس جنگ میں کہاںکھڑا ہے۔رپورٹ میں جب صحافی نے یہ سوال افغان صدر اشرف غنی کے سامنے رکھا تو انہوں نے یہ موقف دیا کہ افغانستان میں اکیس عالمی د ہشت گرد گروپ موجود ہیں جن کی جنگ اب فوج کی بجائے عوام کے ساتھ شروع ہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ افغان دفاعی بجٹ کا 90فی صد امریکا ادا کررہا ہے اس کے باجود حالات تشویشناک ہیں اور گزشتہ سال کے محض 4 ماہ کے دوران 2500ہلاکتیں اور 4 ہزار افغان فوجی زخمی ہوئے۔