خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 دہشتگرد ہلاک،2 موٹرسائیکل تباہ

کابل(آئی این پی )افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع گومال کے علاقے میں دادل گاؤں میں کیا گیا۔افغان سپیشل آپریشن فورسز کی آپریشنل کوارڈی نیشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں دہشتگردوں کے دو موٹرسائیکل بھی تباہ ہوگئے۔پکتیکامشرقی افغانستان کا شورش والا صوبہ ہے جہاں حکومت مخالف مسلح گروپ طالبان ،القاعدہ حقانی نیٹ ورک سرگرم ہے۔