خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں تین ہزاراضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی مکمل

افغانستان میں تین ہزار اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی مکمل
واشنگٹن: (ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر ثانی شدہ حکمت عملی کے تحت تقریباً تین ہزار اضافی امریکی فوجی افغاستان میں تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ بات امریکا کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میک کنزی نے پینٹا گون میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی درخواست افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کی تھی۔امریکی محکمہ دفاع نے قبل ازیں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار بتائی تھی جو اب کم و بیش 14ہزار ہو گئی ہے۔ امریکی فوجی حکام کے مطابق نیٹو کے رکن دیگر ممالک نے بھی افغانستان میں تعیناتی کے لئے اضافی فوجی فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔سابق امریکی صدر براک اوباما اپنے دور حکومت میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں بتدریج کمی کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے لیکن موجودہ صدر نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے فوجی افرادی قوت کی کوئی حد مقرر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔