خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں خود کش حملہ2 افرد ہلاک،6زخمی ہو گئے

کابل:(اے پی پی) افغانستان میں خود کش حملہ کے نتیجہ میں 2 افرد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے علاقے غنی خیل میں خود کش بمبار نے سکیورٹی کی چوکی کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ننگر ہار کے پڑوسی صوبہ میں ہونے والے اسی قسم کے دھماکہ میں 11افراد ہلاک اور 23زخمی ہو گئے تھے۔