کابل(آئی این پی) افغانستان میں امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ افغانستان کے ایک چھوٹے سے علاقے میں موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر کاکہنا ہے کہ افغانستان کے کل 404 اضلاع ہیں اور ان میں سے صرف ایک تک اِس جہادی تنظیم کو محدود کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن سے ٹیلیفون پر میڈیا کو جواب دیتے ہوئے جنرل شوفنر نے کہا کہ جس ضلع میں اسلامک اسٹیٹ موجود ہے، وہ پاکستانی سرحد سے منسلک صوبے ننگرہار کا ایک ضلع ہے۔ گزشتہ برس افغان حکام نے اندازہ لگایا تھا کہ اِس جہادی تنظیم کے ایک ہزار سے تین ہزار تک عسکریت پسند ننگرہار صوبے کے چھ یا سات اضلاع میں سرگرم تھے۔