خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
طالبان کا حملہ، غزنی کا ضلعی گورنر ہلاک
رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔