خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں طالبان کا صوبہ غزنی کے ضلع پر قبضہ

کابل(ملت آن لائن)افغانستان کے جنوبی صوبہ غزنی میں طالبان نے خونریز لڑائی کے بعد ایک ضلع پر قبضہ کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق غزنی کونسل کے رکن عبدالجامی نے بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی شب شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں جنگجوؤں نے ضلع زانا خان پر قبضہ کرلیا۔ طالبان نے تین پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے دو ٹینکوں اور متعدد سرکاری گاڑیوں پر بھی قبضہ کرلیا۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے لڑائی کی تصدیق کی۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کہا کہ ان کے جنگجو ضلع پر قابض ہو چکے ہیں۔