خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے

افغانستان میں طالبان

افغانستان میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ان کی 3 چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں6 پولیس اہلکار مارے گئے، جبکہ دیگر 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم 15 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور 3 پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں افغان عہدیداروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے قومی ادارے نے دارالحکومت کابل میں داعش کے 8 کارندے گرفتار کرلیے ہیں۔ سیکیورٹی کے نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ ان افراد کو شہر کے الگ الگ مقامات سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاریاں کابل میں افغان فوجی اکیڈمی پر داعش کے 5 خود کش بمباروں کے اس حملے کے دوران عمل میں آئی ہیں جس میں11 فوجی ہلاک اور 16 دوسرے زخمی ہوئے تھے، ان اچانک چھاپوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس کا ادارہ کابل کے قلعہ الولید کے مضافاتی علاقے میں داعش کے ایک محفوظ مکان تک بھی پہنچا تھا جو دھماکا خیز مواد اور خود کش جیکٹوں سے بھرا ہوا تھا۔