خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں فورسزکے آپریشن میں 24 شدت پسند ہلاک، 20 زخمی

کابل:(آئی این پی )افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 24 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے طالبان قیدی کی خواتین کا لباس پہن کر جیل سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ آپریشن ملک کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں 10 عسکریت پسندہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہلمند کے ضلع خان شین میں فورسز کی کارروائی میں 9 شدت پسند ہلاک ہوئے۔ صوبہ ارزگان کے ضلع خاص ارزگان میں ایک اور آپریشن میں3 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔قندوز 3جنگجو مارے گئے۔ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔ ایک افغان فوجی بھی مارا گیا۔ صوبہ جائوزجان میں طالبان قیدی کی جانب سے خواتین کا لباس اور برقعہ پہن کر جیل سے فرار ہونیکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔