کابل(اے پی پی)افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سب کے مفاد میں ہے اور امن بند دروازوں سے نہیں آتا۔ طالبان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیں گے یا پھر مخالفین کا۔ پارلیمنٹ سے خطاب میں افغان صدر نے کہاکہ اس وقت طالبان کو کڑے امتحان کا سامنا ہے۔ انہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امن چاہتے ہیں یا جنگ۔ انھوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن سب کے مفاد میں ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ 4 ملکی مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں قیام امن میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط ہے، دونوں ملک دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ لہذا دونوں کو آپس میں مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان واحد ملک ہے جہاں سے داعش بھاگنے پر مجبور ہے۔