خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام 20 دن کیلئے بند

واشنگٹن: (ملت آن لائن) افغان حکام نے ملک میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کی سماجی میڈیا کی سہولیات عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ حکومتی اہلکار نے تصدیق کی کہ اقدام سکیورٹی کے باعث کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ افغان صارفین کیلئے دونوں سروسز 20 دن کیلئے بند رہیں گی۔ ایک افغان صحافی نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت کی سکیورٹی کی فراہمی میں ناکامی ثابت ہوئی ہے۔