خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں پولیس ہیڈکواٹرز پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

افغانستان

افغانستان میں پولیس ہیڈکواٹرز پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) سپین بولدک میں پولیس ہیڈکواٹرز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افغانستان کے صوبہ قندھار کے علاقے سپین بولدک میں پولیس ہیڈکواٹرز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں4 شدت پسند بھی مارے گئے۔ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ایک ہفتہ قبل کی گئی مکالمے کی پیش کش پر طالبان کی طرف سے چپ سادھ لینے کے بعد ایک بار پھر باغیوں کو اسی پیش کش کا اعادہ کیا ہے تاکہ مزید خون خرابے کے بغیر درپیش معاملوں کو حل کیا جا سکے۔
……………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….عفرین میں ترک فوج اور فری سیرین آرمی کی پیش قدمی

دمشق: (ملت آن لائن) بشارالاسد مخالف فری سیرین آرمی اور ترک فوج کی شام کے علاقے عفرین میں پیش قدمی، جندیریس قصبے پر قبضہ جما لیا۔ سرکار کی حمایت یافتہ فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ بشارالاسد مخالف فری سیرین آرمی اور ترک فوج کی شام کے علاقے عفرین میں کردوں کے زیرِ کنٹرول اہم قصبہ جندیریس پر قبضہ جما لیا ہے، سرکار کی حمایت یافتہ فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ کردوں اور بشارالاسد کے درمیان معاہدے کے بعد سرکار کی حمایت یافتہ فورسز بھی عفرین پہنچ گئی ہیں جہاں شدید لڑائی جاری ہے۔ دوسری جانب مشرقی غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے مزید اٹھارہ افراد جان بحق ہو گئے۔ عرب لیگ کے اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اگر شام میں جنگ بندی نہ کی گئی تو ملک ٹوٹ سکتا ہے۔