خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں اب امن کے امکانات زیادہ ہیں، نیٹو سربراہ

کابل ۔ (ملت آن لائن) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں اس وقت امن کے امکانات کہیں زیادہ ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سٹولٹن برگ نے کابل کے غیراعلانیہ دورے پر انہوں ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ افغان صدر اشرف غنی، عبداللہ اور وہاں تعینات غیر ملکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر سے بھی ملاقاتیں کیں ۔افغانستان میں تشدد میں اضافے کے باوجود نیٹو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سربراہی میں امن عمل کا جاری رہنا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ افغانستان کی مجموعی صورتحال سنگین ہے۔