خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں گلبدین حکمت یار کو نمازی نے جوتا دے مارا

افغانستان میں گلبدین حکمت یار کو نمازی نے جوتا دے مارا

کابل(ملت آن لائن)روس کے خلاف افغان جنگ سے ہرت حاصل کرنے والے، حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک مارا۔

خبروں کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں جمعے کا خطبہ دے رہے تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں آکر ان کی طرف جوتا پھینک دیا اور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ البتہ افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اپنی خود ساختہ جلا وطنی ختم کرکے اسی ہفتے افغانستان واپس پہنچے ہیں۔