خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں یرغمالیوں کی بازیابی کیلئےکیا گیا آپریشن ناکام ہوگیا تھا،امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان میں یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے کیا جانے والا آپریشن ناکام ہو گیا تھا۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے دو یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن کیا جو ناکام رہا۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں کئی مسلح افراد مارے گئے تاہم جس جگہ آپریشن کیا گیا وہاں یرغمالی موجود نہیں تھے۔ اس آپریشن میں امریکی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ان امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کو بازیاب کرانے کے لیے کیا گیا تھا جن کو کابل سے اگست میں اغوا کیا گیا تھا۔