خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان نے پاکستانیوں کے بغیر ویزا داخلے پر پابندی لگادی

افغانستان نے پاکستانیوں

افغانستان نے پاکستانیوں کے بغیر ویزا داخلے پر پابندی لگادی

خیبر ایجنسی:(ملت آن لائن) افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے پرپابندی لگادی۔ گزشتہ روزافغانستان کے علاقے گمرگ سے افغان حکام نے بغیر ویزے کے تمام پاکستانی شہریوں کو واپس کردیا۔ طورخم بارڈر پر درجنوں مقامی پاکستانی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ روزانہ تقریباً ہزار پندرہ سو لوگ کام کی غرض سے افغانستان جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مقامی قبائل ہوتے ہیں لیکن اب ویزے کے بغیرمشکلات پیداہو گئی ہیں، پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتے تاہم اس سلسلے میں طورخم کے نائب تحصیلدارتحسین اللہ سے بار بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

…………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…دوران حراست تشدد کی خبریں بے بنیاد ہیں: شہزادہ ولید بن طلال
ریاض: سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا کہنا ہے دوران حراست تشدد کی خبریں بے بنیاد ہیں، برطانوی نشریاتی ادارے نے جھوٹی خبریں چلائیں۔حراست کےدوران نہ جیل بھیجا گیا، نہ ہی تشدد کیا گیا، دو ماہ قبل حراست میں لیے جانے کے بعد تمام وقت ہوٹل میں ہی رہا: رہائی کے بعد برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دو ماہ سے زائد کرپشن کے الزامات میں جیل میں رہنے کے بعد شہزادہ الولید کو 27 جنوری کو رہائی ملی اور اپنے پہلے ہی انٹرویو میں برطانوی نشریاتی ادارے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا حراست میں لیے جانے کے بعد مجھے تمام وقت ہوٹل میں ہی قائم جیل میں رکھا گیا، کسی دوسری جیل منتقل کیا گیا اور نہ ہی مجھ پر تشدد ہوا۔