خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان پرطالبان کی حکومت ہے: امریکی رپورٹ

نیویارک :(اے پی پی) امریکی صحافتی ادارے لانگ وار جرنل نے تازہ ترین تجزیہ میں تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں جنگ کے 14 سال بعد نصف سے زیادہ ملک پر براہ راست طالبان کی حکومت ہے اور وہ کھلے عام معاملات چلا رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اضلاع کے صدر مقامات پر حکومت کی نمائندگی ہے مگر اردگرد حکومت کہیں بھی موجود نہیں ، طالبان اب ایک جنگجو گروپ کی طرح نہیں بلکہ حکومت کی طرح کام کر رہے ہیں، ان کے ذمہ داران اپنے سرکاری فیصلے صادر کرتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کروایا جاتا ہے، جبکہ باقی ملک پر ان کے قبضے کی جنگ جاری ہے اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ وسعت آتی جا رہی ہے ۔