خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان : پولیس بس پرحملہ، 40 جاں بحق

کابل: (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب واقع ضلع پغمان کے گورنر حاجی محمد موسیٰ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کے قافلے کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 40 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں پولیس کے کیڈٹس کو لے جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر دو بم حملے کیے گئے۔