خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان ڈرون حملوں اورفورسزکا آپریشن، 130شدت پسند ہلاک

کابل / واشنگٹن:(اے پی پی) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کمانڈر سمیت 5جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں فورسزکے آپریشن میں130شدت پسند ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا۔ طالبان نے شدید جھڑپوں کے بعد شمالی صوبہ بغلان کے علاقے سرخ کوتل پر قبضہ کرلیا،دوسری جانب امریکا نے افغان حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان سیاسی مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت اورحزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کیلیے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہے۔ وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملے زابل اور قندوز میں کیے گئے ۔ڈرون حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے القاعدہ کمانڈر کی شناخت ملا محمدعلی کے نام سے ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چیچن سمیت 6جنگجو بھی مارے گئے۔