خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان کو ایم آئی 17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، روس

کابل:(اے پی پی) روس نے کہاہے کہ افغانستان کو ایم آئی 17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں تعینات روسی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ افغانستان کو ایم آئی 17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے ،روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اورافغان صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات کے بعد روس افغانستان کو ایم آئی 17ہیلی کاپٹروں کی فراہمی میں سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے افغانستان کی فوج کیلئے ایم آئی 25ہیلی کاپٹروں کی فراہمی بھی روس کی رضامندی سے ہوئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس وقت درجنوں افغان کیڈٹس روسی فوجی تربیت کے اداروں میں ٹریننگ لے رہے ہیں۔