خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ کی خواہش کا اظہار

نیویارک : (ملت+اے پی پی) افغانستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ نے امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواست دیدی۔ کیپٹن نیلوفر رحمانی فوجی تربیت کیلئے 2015 ء سے امریکا میں ہیں۔ اپنی ٹریننگ کے اختتام پر ارکنساس کے فوجی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کی دھمکیوں کے باعث ان کیلئے واپس افغانستان جانا ممکن نہیں ہے۔ وطن واپسی کی صورت میں جان کو لاحق خدشات کے پیش نظر انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے اور وہ امریکی فضائیہ میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔