کابل: (اے پی پی)افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں افغان نیشنل آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیاگیا ہے ۔ آج صبح بلخ کا دارالحکومت مزار شریف زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں افغان نیشنل آرمی کے گاڑی کو نوآباد کےعلاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ،دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔