خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان حکومت کی پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید

افغان حکومت

افغان حکومت کی پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید

کابل:(ملت آن لائن) افغان حکومت نے پاکستان کی جانب سے 27 شدت پسندوں کی حوالگی کی تردید کردی۔ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان اور حقانی نیٹ ورک کے 27 شدت پسندوں کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کسی ایک شدت پسند کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا۔
پاکستان نے27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کردیا
گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال سے روکنے کی کوششں کر رہا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ سال نومبر میں تحریک طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 27 شدت پسندوں کو افغانستان کے حوالے کیا گیا۔

……………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…بیوی نے شوہرسے چھٹکارے کیلئے نیا طریقہ نکال لیا

ابوظہبی:(ملت آن لائن) بیوی نے شوہر سے چھٹکارے کیلئے نیا طریقہ دھونڈ نکالا، سوئے ہوئے شوہر کے موبائل فون سے خود کو طلاق بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی رہائشی خاتون نے شوہر کی نیند کا بھرپور فائدہ اٹھایا، گھریلو جھگڑوں سے پریشان بیوی نے تنگ آکر شوہر کے فون سے اپنے فون پر تین بار طلاق کا میسج لکھ بھیجا۔ خاتون نے اس پر ہی بس نہ کیا اور بعد ازاں طلاق کا میسج لے کرعدالت بھی پہنچ گئی، سماعت کے دوران شوہرنے جج کو بتایا کہ یہ پیغام اس نے نہیں بھیجا، جس پر جرح کے بعد خاتون نے بھی مان لیا کہ یہ ایس ایم ایس اس نے خود ہی کیا تھا۔