خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، 40 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت

افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکا، 40 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ افغان وزراتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا صدارت اسکوائر میں وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے سامنے ہوا جہاں کئی غیر ملکی سفارتخانے اور سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔ افغان وزراتِ صحت کا کہنا ہے کہ حملہ کار میں موجود دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں مختلف اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا تاہم اب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق ہوئی ہے کہ واقعے میں 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 افراد زخمی ہوئے جن میں سے درجنوں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…افغانستان میں طالبان کا حملہ، 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق غزنی صوبے میں طالبان کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی دستوں نے ان جنگوؤں کیخلاف ایک کارروائی شروع کی۔ حکام نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے ایک راکٹ حملہ کیا گیا جو ایک گھر پر گرا جب کہ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری ملکی دستوں پر عائد کر دی ہے۔