خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ‘ 2 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ‘ 2 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکہ حساس علاقے گرین زون کے قریب ہوا، دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افغان سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی۔ کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ 21 جنوری 2018 کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔