خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 26 افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 26 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش دھماکا کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد جائے وقوع پر جابجا لاشیں بکھری ہوئی نظر آئیں۔ یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغان شہری نئے سال کے آغاز کا جشن نوروز منانے میں مصروف تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
……………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ، لاہور ہائیکورٹ
لاہور (ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنرپنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالتی حکم پر کین کمشنر پنجاب پیش نہیں ہوئے جبکہ شوگر ملز مالکان عدالت میں پیش ہوگئے ۔درخواست گزار کسانوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کبھی پیکیج، کبھی قرضوں کا لالچ دیا لیکن زراعت پر کوئی پالیسی نہ بناسکے، کسانوں کی طرف سے فی من گنے کا ریٹ 180 روپے دیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہ کیا گیا ۔ کسانوں کو مل مالکان کی طرف سے فی من گنے کا ریٹ 130سے 140روپے دیا جارہا ہے ۔اس موقع پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔عدالت نے گنے کے سیزن میں شوگر ملز بند کرنے کے خلاف درخواستوں پر چیف سیکرٹری پنجاب اور کین کمشنرپنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 23اپریل کو جواب طلب کر لیا ۔