خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان دہشت گرد گروپوں کے ’را‘ سے گٹھ جوڑ کی اطلاعات

کراچی:(ملت+اے پی پی) امریکی اورافغان حکومتوں نے پاکستان کودوبارہ یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں موجود ان تمام دہشت گروپس اور تنظیموں کے خلاف مزیدآپریشنز کیے جائیں گے۔ جو پاکستان میں براہ راست یاپس پردہ بدامنی پھیلانے میں ملوث ہیں، تینوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مشترکہ اقدام گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ترین ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کے مختلف مقامات پرحالیہ دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے دوران سیکیورٹی اداروں کو اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث تنظیموں کو افغانستان میں موجود کئی دہشت گرد گروپس کا بلاواسطہ یابالواسطہ تعاون حاصل ہے اوراس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ پاکستان کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں ملوث کئی گروپس کوپس پردہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا تعاون بھی حاصل ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے اس معاملے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے افغانستان میں موجود بعض دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاکستان کوعدم استحکام کرنے کی سازشوں کا معاملہ ایک مرتبہ پھر امریکا اور افغان حکومت کے سامنے اٹھادیاہے۔