خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان سیکورٹی فورسز کا ننگرہار میں آپریشن ، داعش کے 54جنگجو ہلاک ، 22زخمی

کابل(ملت + آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 54جنگجو ہلاک اور 22زخمی ہوگئے جبکہ داعش نے شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے باعث 4افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 45جنگجو مارے گئے ہیں۔آپریشن سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد ضلع پاچیر اگم میں کیا گیا۔دریں اثناء ایک مقامی قبائلی سردار کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث متعددگھر بھی جل گئے جس کے باعث مقامی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کے ساتھ عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انکی داعش جنگجوؤں کے ساتھ جمعہ سے علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔ترجما ن کا کہنا ہے کہ داعش نے شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی جس سے 4شہری ہلاک اور 27زخمی ہوگئے ۔کھوگیانی نے مزید بتایا ہے کہ جھڑپوں کے دوران داعش کے 54جنگجو ہلاک اور 22زخمی ہوئے ہیں۔زمینی فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی ۔