خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان سیکورٹی فورسز کا 4پاکستانی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل: (ملت+آئی این پی) افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں 4پاکستانی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق ڈیورنڈلائن پر واقع مشرقی صوبہ نورستان کے ضلع کمادیش میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 4پاکستانی شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ایک پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ چاروں شدت پسند ڈیورنڈلائن کے دوسری طرف سے نورستان میں داخل ہوئے تھے جنھیں بارڈر پولیس نے ہلاک کردیا اس دوران افغان سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔