جلال آباد۔ (اے پی پی ) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ کے قریب دھماکوں اور مشین گنوں کی فائرنگ کی زوردار آوازیں سنائی دی گئی ہیں ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے ابتدائی اطلاعات کے حوالہ سے بتایاکہ حملہ کئی دیگرغیر ملکی مشنوں والے علاقہ میں ہوا ۔ جس کی آخری اطلاعات کے مطابق کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔جبکہ فور ی طور پر حملہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔