کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے اسلام آبادمیں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ وحیدی کے ااہلخانہ سے ملاقات کرکے انکی گمشدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کی حکومت کی جلد بحفاظت واپسی کیلئے ہرممکن اقدمات کررہی ہے ۔ہفتہ کو افغان میڈیاکے مطابق صدر اشرف غنی نے اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والے ہرات کے سابق گورنر فضل اللہ وحیدی کے بھائی اور انکے بیٹے نصراللہ وحدی سے ملاقات کی ۔افغان صدر نے فضل اللہ وحیدی کی گمشدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کی افغان حکومت فضل اللہ وحیدی کی جلد بحفاظت واپسی کیلئے ہرممکن کوششیں کررہی ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔