غزنی ۔(اے پی پی)افغان مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان جنگجووءں کے خلاف آپریشن میں 10 مسلح طالبان ہلاک ہوگئے ۔جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے صوبائی پولیس ترجمان کے حوالہ سے بتایاکہ آپریشن کاراباغ کے علاقہ میں رات گئے کیا گیا جس میں اب تک 10 مسلح جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو مقامی طالبان کمانڈرز ملاخنجری اور ملا الفتح بھی شامل ہیں ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔