قندوز ۔(اے پی پی) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں جھڑپوں کے دوران17 طالبان ہلاک ہوگئے ۔ منگل کو افغان ذرائع ابلاغ نے پولیس ہیڈ کوارٹرزکے حوالہ سے بتایاکہ کے ضلع دشت آرچی میں جھڑپوں کے دوران 20 دیگر طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ فوری طور پر زخمی یا ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔