خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان صوبے ارزگان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک

افغان صوبے ارزگان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ ارزگان میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر جمعہ کے روز حملہ کیا جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10 طالبان مارے گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…ترکی کا جدید روسی میزائل خریدنے کا فیصلہ

انقرہ(ملت آن لائن) ترکی نے 2020ء تک جدید روسی میزائل ایس 400 کی 2 بیٹریاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس دفاعی معاہدے کو دونوں ملکوں نے 29 دسمبر کو حتمی شکل دی ہے۔ ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس کی پہلی ترسیل 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں عمل میں آئے گی۔ اس دفاعی ڈیل کے تحت روس اور ترکی مشترکہ طور پر میزائل سازی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اس میزائل نظام کا انتظام ترک ماہرین کے ہاتھوں میں ہو گا۔