خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

افغان صوبے ننگرہار میں

افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے، داعش کے 23 شدت پسند ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغان صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 23 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ منگل کے روز امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ننگر ہار میں کالعدم داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 23 جنجگو ہلاک ہوگئے جب کہ حملوں میں دیگر شدت پسندوں کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ افغان فوجی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی ڈرون حملے آچن کے ضلع شیرزاد میں کیے گئے۔ افغان فوجی حکام کا بتانا ہے کہ پیر کے روز ضلع شیرزاد کے علاقے مرکی میں بھی امریکی ڈرون طیاروں نے حملہ کیا جس میں ہلاک ہونے والے دو شدت پسندوں کی شناخت عثمان اور عباس کے نام سے ہوئی۔ افغان حکام کے مطابق ڈرون حملوں میں کوئی عام شہری یا سیکیورٹی فورسز کا اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر کا قرآنِ پاک پر حلف

ورجینیا:(ملت آن لائن) امریکی ریاست ورجینیا میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ ریاست ورجینیا میں پاکستانی نژاد مسلمان وزیر عاطف قرنی کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپا گیا، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ نومنتخب وزیر نے اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھایا۔ حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف قرنی کو اپنے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اٹھائے امریکی دستور کے تحت حلف اٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عاطف قرنی سے یہ حلف ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نورتھم نے لیا۔ قرنی کو ریاست میں تعلیمی پالیسی، اسکولوں کی معاونت اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ عاطف قرنی پہلے امریکی مسلمان ہیں جو ورجینیا میں اہم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل قرنی امریکی نیوی میں سارجنٹ اور کچھ عرصہ تک وسطی ورجینیا میں بیفیل اسکول میں اسپورٹس کے استاد کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب
اس موقعے پر ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں ریاست میں ایک ایسا سیکریٹری تعلیم چاہیے جو نصاب، تدریسی کلاسز اور اسکولوں کے معاملات کو اچھی طرح سمجھتا ہو اور عاطف قرنی کے پاس اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے پختہ وژن بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ عاطف قرنی کی پیدائش 1978 میں پاکستان کے شہر کراچی میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ دس سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئے تھے۔