خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان طالبان نےملا منصورکی موت کی تصدیق کردی

کابل:(اے پی پی) افغان طالبان نے ملا منصور اختر کی موت کی تصدیق کر دی ہے اور ان کی جگہ ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا طالبان امیر نامزد کر دیا ہے ، سراج الدین حقانی اور ملا یعقوب کو ان کے نائب امیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملا منصور اختر کو امریکی افواج کی جانب سے ڈرون حملے میں مار دیا گیا تھا ۔ اس حملے سے قبل پاکستان کو پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی تھی جس پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتجاج کیا تھا ۔