واشنگٹن:(آئی این پی)ایک سینئر امریکی جنرل نے افغانستان میں طالبان کیخلاف فضائی حملے دوبارہ شروع کرنے کی سفارش کر دی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ماہ کے شروع تک افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر رہنے والے جنرل جان کیمبل نے فوجی پروسیجر کی مخالفت کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع ایشین کارٹر کے نوٹس میں لائے بغیر اپنی تجویز براہ راست وائٹ ہائوس کو ارسال کر دی ہے جس سے پینٹاگون کے عہدیداروں میں بھی غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم جلد ہی ریٹائرڈ ہو جانے والے جان کیمبل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تجویز چین آف کمانڈ کے ذریعے ہی ارسال کی ہیں۔