خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پربمباری

کابل:( اے پی پی ) افغانستان کے مغربی صوبے میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری اور فورسز سے جھڑپوں میں 55 طالبان ہلاک ہو گئے ، حملے کے دوران طالبان کے زیراستعمال 4 گاڑیاں ، 7 موٹر سائکلیں اور اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ افغان وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغربی صوبمہ فرح میں افغان فضائیہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس دوران 25 طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہو ئے،حملے کے دوران طالبان کے زیر استعمال 4 گاڑیاں ، 7موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی تباہ کردیا گیا، اسی طرح نوبی صوبہ قندھارمیں افغان نیشنل فورسزکی کارروائیوں میں طالبان عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیاکہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں آپریشن کے دوران چارعسکریت پسند وں کوگرفتار بھی کیا گیا ، صوبہ پکتیکا میں آپریشن کے دوران 15 شدت پسند ہلاک اور9 دیگرزخمی ہوگئے، فورسزنے صوبہ جازجان میں بھی 2عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دھماکاخیزموادبرآمد کرلیا، نگرہار، غزنی اور لوگر صوبوں میں 8 دہشت گردمارے گئے جبکہ فضائی حملوں میں ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کرد یے گئے، ننگرہار صوبے میں فضائی حملے میں داعش کے 5 دہشتگرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں افغان فضائیہ کے حملوں میںکئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ لوگرصوبے میں افغان فورسز کی علیحدہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ۔لوگر میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری طرف ایک اعلیٰ امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد کو نصف کرنے کا فیصلہ اگلے ماہ ہونے والی نیٹو سمٹ میںکریں گے۔