خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان فوج کی ساخت قومی ہے، اشرف غنی

کابل: (ملت+اے پی پی) افغانستان کے صدر نے افغان فوج کی ساخت کے قومی ہونے پر زور دیا ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس ملک کے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا ہے کہ غلط اور تفریق آمیز پالیسیوں کی افغان فوج میں کوئی جگہ نہیں ہے اور ہزارہ، تاجک، پشتون، ازبک اور دیگر اقوام، سب مسلمان اور افغان ہیں۔ افغان صدر نے کابل میں منعقدہ اس پروگرام میں کہا کہ اس ملک میں جو بھی مخاصمانہ پالیسیوں کے درپے ہے، وہ تاریخ میں دفن ہو جائے گا۔اشرف غنی نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ افغان عوام، قومی مصالحت کے خواہاں ہیں اور وہ جنگ سے تھک چکے ہیں