خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، داعش کے 65 جنگجو ہلاک

افغان فورسز کی

افغان فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، داعش کے 65 جنگجو ہلاک

جلال آباد:(ملت آن لائن) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فورسز کے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کے 65 جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان نیوز ویب سائٹ طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان گورنر عطاء اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع ہسکہ مینا کے علاقوں گورگورے اور وانگورہ میں گذشتہ روز زمینی اور فضائی کارروائیاں کی گئیں۔عطاء اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کے آپریشن میں داعش کے 18 جنگجو زخمی بھی ہوئے۔افغان صوبے ہلمند میں فضائی حملہ، سینئر طالبان رہنما مولوی مسرور ہلاک ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں 1 شہری ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔عطاء اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ داعش کےجنگجوؤں نے شہریوں کے گھروں کو ڈھال بنا رکھا تھا۔گذشتہ روز افغان صوبہ ہلمند میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم طالبان کے اہم کمانڈر اور خود کش آپریشنز کے انچارج مولوی احمد مسرور سمیت 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودی عرب میں صحرائی جہازوں کا منفرد میلہ سج گیا

ریاض(ملت آن لائن) سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی مملکت میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز ملک کی جنوبی گورنری الدھنا میں الصیاھد کے مقام پر ہوا ہے- ایک تہذیب کے عنوان سے اونٹ میلے کی انتظامیہ کی طرفسے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں ملک بھر سے اہم شخصیات بھی شرکت کر رہی ہیں۔میلے میں حصہ لینے والے اونٹوں کے مالکان کی طرف سے شاہ عبد العزیز ایوارڈ کے لیے اپنے اونٹوں کا انفرادی جائزہ پیش کرنے اور مقابلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ میلے کے پہلے روز اونٹوں کے شوقین اور میلے میں دلچسپی رکھنے والے فراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔